اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی یونسی نے جمعہ کی رات تہران میں آرمنی عیسائیوں کے عالمی رہنما کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایسی صورت حال میں جب تمام الہی ادیان، انسانوں کو امن، دوستی اور بھائی چارے کی دعوت دیتے ہیں، آج اسلام، یہودیت اور عیسائیت اور دیگر ادیان کے نام پر قومی تعصبات، امتیازی سلوک اور دینی تعصب کی تقویت کے لئے انجام پانے والی کوشیشیں، انسانیت کے نقصان میں ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے مشیر علی یونسی نے ایران میں الہی ادیان کے پیروکاروں کی موجودگی کو ایک فرصت اور غنیمت موقع قرار دیا اور کہا کہ ایران میں مختلف الہی ادیان کے رہنماؤں اور دین مبین اسلام کے علماء کرام کےدرمیان مضبوط ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ آرمنی عیسائیوں کے عالمی رہنما نے بھی اس ملاقات میں آرمنی اور ایرانیوں کے درمیان باہمی تعلقات کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دیا اور ایران میں تمام الہی ادیان کے پیروکاروں کے ایک ساتھ زندگي بسر کرنے کو خوشگوار لمحات سے تعبیر کیا ہے۔
.......
/169