اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران الزعبی نے ترکی حکومت کے شام مخالف اقدامات اور دہشتگردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کی ایک بالشت زمین بھی کسی کے ہاتھ میں نہيں جانے دی جائےگي۔
شام کے وزيراطلاعات نے ترکی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کے لئے اسلحہ اور جنگی ساز وسامان بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی زیرنگرانی اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق عالمی برادری کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کاکوئي نتیجہ نہیں نکلےگا۔
اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے شام کے خلاف ترکی کی جارحانہ پالیسیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو دو الگ الگ خط روانہ کرکے اعلان کیا تھا کہ ترکی کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت، شام میں بحران کے طولانی ہونے اور جانی و مالی نقصان میں اضافےع کا باعث ہے۔
.......
/169