21 اکتوبر 2014 - 13:31
لندن ميں حکومت مخالف مظاہرے

برطانوي پوليس نے پارليمنٹ کے باہرحکومتي پاليسيوں کے خلاف تين روزہ احتجاج پر بيٹھےمتعدد افراد کو گرفتار کرليا ہے-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لندن کي پوليس نے حکومتي پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے  سيکڑوں لوگوں کو منتشرکرنے کےلئے متعدد افراد کو گرفتار کرليا -

ان گرفتاريوں کے باوجود بھي لوگ برطانوي پارليمنٹ کے باہر احتجاج کے طور پر  بيٹھے رہے - مظاہرين تين روز سے يہاں  بيٹھے ہوئے تھے  -

اس دوران پوليس نے آکر انہيں آدھے گھنٹے کا وقت ديا کہ وہ پارليمنٹ ہاؤس کے باہر اپنا دھرنا ختم کرديں ليکن مظاہرين کي طرف سے دھرنے جاري رکھنے پر اصرار کے بعد پوليس نے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کيا اور دسيوں افراد کو گرفتار کرليا -

دوسري جانب لندن پر قبضہ کرو تحريک نے اپنے سماجي صفحے پر لکھا ہے کہ  برطانوي وزيراعظم ہانگ کانگ ميں جمہوريت پسندوں کے مظاہروں کي تو حمايت کرتے ہيں ليکن برطانيہ ميں اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنےوالے مظاہرين کو کچلتے ہيں -

خبروں ميں کہا گيا ہے کہ برطانوي پارليمنٹ کے باہر دھرنے پر بيٹھے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ايک ہفتے تک يہ دھرناجاري رکھيں گے.

.......

/169