21 اکتوبر 2014 - 08:55
چین، ایران کے جوہری سمجھوتے کا حامی

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے، پیش کی جانے والی ہر تجویز کی حمایت کرے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے، پیش کی جانے والی ہر تجویز کی حمایت کرے گا۔ چین کے دفتر خارجہ کی ترجمان ہواچونگ اینگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين کیلئے یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کو کامیاب بنایا جائے اور بیجنگ ہر اس تجویز کی حمایت کرے گا جس سے مذاکرات کا مثبت نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین، جوہری سمجھوتے کی تکمیل کیلئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور، چودہ اور پندرہ اکتوبر کو ویانا میں منعقد ہوا تھا۔

.......

/169