20 اکتوبر 2014 - 14:18
تہران، آرمینیا کے ساتھ وسیع تعلقات کا خواہاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ تہران، آرمینیا کے ساتھ وسیع تعلقات کے لئے، کسی بھی قسم کی محدودیت نہیں رکھتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اسحاق جھانگیری نے آج تہران میں آرمینیا کے وزیر اعظم ہویک آبراھیمیان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔ ایران کے نائب صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں ایران اور آرمینیا کی قوم اور حکومت باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ تاکید کرتی ہیں۔ آرمینیا کے وزیر اعظم آبراھیمیان نے بھی اس ملاقات میں اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے کہا کہا ایروان، دونوں ملکوں میں موجود گنجائشوں سے بھر پور فائدہ اٹھائے جانے پر تاکید کرتا ہے۔ واضح رہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم آج تین روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

.......

/169