اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات میں اہم مسائل پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ انھوں نے آج تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ ابھی بعض اہم مسائل، ایسے ہیں کہ جن پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اور زیادہ غوروخوض اور تبادلۂ خیال کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کو ماہرین کی سطح پر، پھر گفتگو ہورہی ہے اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ مذاکرات کے وقت کے بارے میں غور کیا جارہا ہے اور یہ مذاکرات، آئندہ دو ہفتوں میں ہوسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲