18 اکتوبر 2014 - 13:42
لندن میں حکومت مخالف مظاہرے

لندن میں واقع پارليمنٹ اسكوائر پر نو روزوں سے جاری مظاہروں میں تیزی آگئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف اكيوپائی ڈیموکریسی مہم کے کارکنوں نے جمعہ کی رات لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے کیمپ لگا کر ملک میں بڑھتے ہوئے عدم مساوات پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرے میں شامل ایک شخص نے پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں حکومت چلانے کے ویسٹمنسٹر سسٹم میں خلل ہے۔ ہم ان سیاستدانوں کو منتخب کرتے ہیں جو ہماری نمائندگی نہیں کرتے۔

اكيوپائی ڈیموکریسی مہم کے کارکن جان سنہا نے کہا کہ ہم یہاں ویسٹ منسٹر کے سامنے یہ کہنے کے لئے آئے ہیں کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں اور ہم اسے ابھی چاہتے ہیں۔ مظاہرے میں شامل افراد نے حکومت سے اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم مساوات کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن کے حکام نے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرکے اس مظاہرے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔  ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ لوگ یہاں پارليمنٹ اسكوائر پر کیمپ لگا سکتے ہیں اور نہ ہی سونے کے لئے استعمال ہونے والی چیز لگا سکتے ہیں۔ یہ نئے قانون کے مطابق غیر قانونی ہے۔ 

اس درمیان برطانیہ میں غربت سے جد جہد کی مہم کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی نظام  کو مجبور کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے تاکہ وہ اس ملک میں بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سماجی عدم مساوات کو ختم کریں۔

.......

/169