18 اکتوبر 2014 - 07:27
ایران اپنے ایٹمی  پروگرام کے حل کے بارے میں سنجیدہ: روس

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے حل کے بارے میں سنجیدہ ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووستی خبر ایجنسی  کی رپورٹ کے  مطابق ریابکوف نے گذشتہ روز ایران کے ایٹمی  پروگرام سے متعلق  نامہ نکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ایران گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مسئلے کے حل کے بارے میں سنجیدہ ہے اور تکتیکی کھیل اور  بہانوں کے  پیچھے  نہیں  ہے ریابکوف نے  کہا کہ ایران منطقی طورپر  تاکید  کرتاہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام کی فائل بند ہوجائے صرف یہ نہ ہوکہ بند ہوگیا  ہے کیونکہ  بعض سیاسی  وجوہات کی بنابردوبارہ  ایران کے  ایٹمی مسئلے کو چھیڑے جانے کا امکان ہے ۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات کا آٹھواں دور گذشتہ روز ویانامیں اختتام پزیر ہوگیا۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲