18 اکتوبر 2014 - 07:18
سامراجی اور صیہونی گروہوں کا مستقبل تاریک ہے

تہران میں فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ سامراجی اور صیہونی گروہوں کا مستقبل تاریک اور وہ کسی بھی طرح کامیاب نہ ہونگے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں فلسطین کے سفیر نے کہا ہے کہ سامراجی اور صیہونی گروہوں کا مستقبل تاریک اور وہ کسی بھی طرح کامیاب نہ ہونگے۔ صلاح زواوی نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو جنم دیا ہے۔ فلسطین کے سفیر نے کہاکہ داعش کےاقدامات کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے بلکہ اس گروہ کو اسلام کو بدنام کرنے کے لئے پیدا کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کی ہے ۔ انہوں نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ فلسطین و قدس شریف کی آزادی کے لئے ایک دوسرے سے متحد ہوجائيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲