اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہوئے۔ یہ مذاکرات مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات کو اختتام پذیر ہوگۓ۔ ان مذاکرات میں یورینیم کی افزودگی کی مقدار ، ایران پر لگائي جانے والی پابندیوں کے خاتمے کے نظام الاوقات اور حتمی سمجھوتے کے ٹائم فریم جیسے باقی ماندہ اختلافات کو زیر بحث لایا گیا۔ آج جمعرات کے دن مقامی وقت کے مطابق گيارہ بجے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ یہ مذاکرات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کی سربراہی میں ہوں گے۔
.......
/169