11 اکتوبر 2014 - 07:57
شیعہ نشین شہر ’’طوزخورماتو‘‘ آزاد ہو گیا

صوبہ صلاح الدین میں واقع شیعہ نشین شہر ’’طوز خورماتو‘‘ کو عراقی فوج اور کرد فورس پیشمرگہ نے دھشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’این‘‘ نے فوری خبر دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں واقع شیعہ نشین شہر ’’طوز خورماتو‘‘ کو عراقی فوج اور کرد فورس پیشمرگہ نے دھشتگردوں کے کنٹرول سے آزاد کروا لیا ہے۔
اس نیوز ایجنسی نے عراق کی سکیورٹی فورس کے ایک اعلی مقام سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے: شہر طوز خورماتو کے ۴۵ دیہات دھشتگرد گروہ داعش کے کٹرول سے آزاد کروا لئے گئے ہیں۔
انہوں نے اس شیعہ نشین شہر کی آزادی میں فوج کی زحمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عراقی فوج اور داعش کے درمیان عید قربان کے دنوں سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد اور خداوند عالم کی نصرت سے یہ شہر آزاد ہو گیا ہے۔
عراقی سکیورٹی کے اس اعلی افسر کی رپورٹ کے مطابق فوج اور دھشتگردوں کے درمیان اس شہر کے باقی ماندہ علاقے میں جنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ طوزخورماتور ترکمن نشین شہر ہے کہ جس کی اکثر آبادی شیعوں پر مشتمل ہے۔
مزید اطلاعات موصول ہونے پر پیش کی جائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲