اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہلا فلسطین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صائب عریقات نے مزید کہا ہےکہ صیہونی حکومت نے جنگي جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے غیر انسانی اقدامات انجام دیۓ ہیں اس لۓ اسے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں اپنے جرائم کے لۓ جوابدہ ہونا ہوگا۔ صائب عریقات نے زور دے کرکہا کہ فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ میں کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ صائب عریقات نے صہیونی حکومت اور فلسطینیوں کے درمیان ساز باز مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری بہتر جانتے ہیں کہ ان مذاکرات کو کس نے ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲