اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر اول اسحاق جہانگیری نے ایران کی تجارت کے لئے عالمی امکانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور سرگرم تجار کے لئے امکانات پیدا ہوچکے ہیں اور اس حوالے سے روس کے ساتھ کئی اہم معاملات طے کرلئے گئے ہیں۔ ایران کے نائب صدر کا مذید کہنا تھا چین کے ساتھ بھی بہت جلد تجارتی معاملات طے ہو جآئیں گے ۔
نائب صدر اول اسحاق جہانگیری کے مطابق ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان معاہدے کے بعد تمام دنیا سے تجارتی رابطے بحال ہو جائیں گے ۔
.......
/169