7 اکتوبر 2014 - 13:37
حکومت نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا: بشار الاسد

شام کے صدر بشاراسدنے کہا ہے کہ حکومت نے اس ملک کے خلاف علاقے اور علاقے سے باہر کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بشاراسد نے روس کے چینل چوبیس کو انٹرویو دیتے ہوئے حکومت شام کے مخالفین کے حامی ممالک کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ساڑھے تین برسوں میں اس ملک کے عوامی نظام کو نقصان پہنچانے کی بہت کوشش کی گئی ہے اور وہ ان تمام ناکام سیناریو کو عالمی رائے تک پہنچائيں گے۔
صدر بشاراسد نے کوسوو میں دہشتگردوں کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کے لئے قائم بعض ٹریننگ سنٹر اوران دہشتگردوں کو شام بھیجے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سازشوں کے باوجود اس ملک کی حکومت اپنی قوم کی حمایت کے سہارے، شام کے مقبوضہ تمام علاقوں کو واپس لینا شروع کردیا ہے۔اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نے کوسوو میں مسلح گروہوں کی ٹریننگ کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ چونکہ یہ ملک اقوام متحدہ کی محافظ امن فوج کےقالب میں سرگرم ہے، اس سلسلے میں کوسوو حکومت کا فوری اقدام ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲