7 اکتوبر 2014 - 07:47
وزیر خارجہ: ایٹمی مذاکرات حساس مرحلے میں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات حساس مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈومینک ڈی ولپن Dominique de Villepin نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو ہونے والی اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات حساس مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایران نے متعدد تجاویز پیسش کی ہیں اور اب مقابل فریق کو چاہئیے کہ وہ سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کرے۔ محمد جواد ظریف نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے تعلقات مختلف میدانوں میں فروغ پا سکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے شام کی صورت حال کے بارے میں کہاکہ شام کے مسئلے کی فوجی راہ حل نہیں ہے، سیاسی طریقے سے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام ہی اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں اور ہر راہ حل میں شامی عوام اور موجودہ حکومت کے کردار کو مدنظر رکھاجاتا چاہئے۔ اس ملاقات میں فرانس کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈومینک ڈی ولپن نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کو اہم قراردیا اور کہا کہ اگر یہ سمجھوتا ہوجاتا ہے تو اس کے مشرق وسطی کے علاقے میں اثرات مرتب ہوں گے۔

.......

/169