اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بغداد میں صدر سٹی میں پناہ گزینوں کے کیمپ کے معائنے کے موقع پر اس ملک میں داعش دہشت گرد سے مقابلے کے حوالے سےجاری کوششوں کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ایکبار پھر جدت عمل کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے میں جارحانہ موقف اختیار کیا ہے ۔العبادی نے عراقی فوج ، سکورٹی دستوں اور فضائیہ نیز بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے اثرو رسوخ میں کمی آنے کے باوجود اس گروہ کی مکمل نابودی تک جدو جہد جاری رہے گی۔ العبادی نے 3 اکتوبر کو اس بات پر اطمئنان کا اظہار کیا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ کے نتائج عراقی عوام کے حق ميں ہیں اور کامیابی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں ۔
.......
/169