6 اکتوبر 2014 - 15:52
شام، مزید تین شہروں پر فوج کا مکمل کنٹرول

شام میں فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائي میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین شہروں پر دوبارہ مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے حما صوبے کے الجبين شہر سمیت تین شہروں سے القاعدہ سے منسلک دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے شدت پسندوں کو پسپائي اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک شامی فوجی افسر نے بتایا کہ ہمارا مقصد حما صوبے کو مکمل طور پر دہشت گردوں سے صاف کرنا ہے اور ان فوجی اڈوں کی ناکہ بندی کو ختم کرانا ہے جو تكفيری دہشت گردوں کے محاصرے میں ہیں.

اتوار ہی کو شام کی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے خلاف کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اس عرب ملک کے دارالحکومت دمشق سے شمال میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع كفر زيتا، خبرت عطشان اور الحبيط قصبوں میں فوجیوں اور تكفيري دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے. سیکورٹی فورسز اب تک درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہیں.

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر ساراقب میں بھی شامی فوجیوں اور النصرہ فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس میں دہشت گرد گروہ کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں.
.......

/169