اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوجیوں نے آج اپنے ملک کے مغربی صوبوں حماہ اور ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع پیمانے کاروائی کی اور کم از کم 54 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔شامی فوجیوں نے اسی طرح لبنان سے ملنے والی سرحد کے قریب واقع علاقے القلمون میں دہشتگردوں کے ایک گروہ کو ہوائی حملے کا نشانہ بنایا جس میں کئی دہشتگردی ہلاک ہوئے۔ شام کے جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبے حلب میں الملاح میں بھی مسلح دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا، ریف دمشق میں بھی شامی فوجیوں نے دخانیہ کے علاقے کو بھی دہشتگردوں سے آزاد کراکر اپنے کنٹرول میں لے لیا۔شامی فوجیوں نے مشرقی غوطہ میں بھی میدان زملکا پر قبضہ کرلیا جہاں کئی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
.......
/169