5 اکتوبر 2014 - 10:47
داعش کی بربریت میں بچوں کا استعمال افسوسناک

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تمام تر بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشتگرد گروہ داعش عراق میں وسیع پیمانے پر قتل عام، خواتین اور بچوں کے اغواء اور مسلح کارروائیوں میں بچوں کو استعمال کرنے کا مرتکب ہورہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تمام تر بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشتگرد گروہ داعش عراق میں وسیع پیمانے پر قتل عام، خواتین اور بچوں کے اغواء اور مسلح کارروائیوں میں بچوں کو استعمال کرنے کا مرتکب ہورہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے تین سال قبل یورپی اور عربی اتحاد کی حمایت کے ساتھ شام میں بشار اسد کی حکومت کے لۓ دہشتگردانہ کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ جون کے مہینے سے وہ عراق میں بھی داخل ہوگيا اور اس نے بعض شہروں پر قبضہ بھی کرلیا۔ امریکہ نے ایک ہفتہ قبل دہشتگرد گروہ داعش کو کچلنے کے بہانے شام کے وسیع علاقے پر بمباری کا آغاز کر رکھا ہے لیکن سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے نہ صرف دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں عراقیوں کو کوئي مدد نہیں ملی ہے بلکہ  ان حملوں میں شام کی بنیادی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا اور عام شہری مارے گۓ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲