3 اکتوبر 2014 - 12:17
ارجنٹائن کی صدر کی جان خطرے میں

ارجنٹائن کی صدر نے کہا ہے کہ اگر ان کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے داعش نہیں بلکہ امریکا ذمہ دار ہوگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کرسٹینا فرناڈز نے، جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے ذریعہ امریکا کو بہت زیادہ ناراض کر دیا تھا، اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو یہ امریکا کی جانب سے ہو گا، داعش کی طرف سے نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان پر حملے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

انہوں نے صدارتی محل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوتا ہے جو آپ لوگ مشرق کی طرف نہیں بلکہ شمال کی طرف نظر ڈالئے گا۔ انہوں نے یہ بات دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے انہیں دھمکی دیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی اور ان کا مطلب تھا کہ اگر انہیں یا ان کی حکومت کو کچھ ہوتا ہے تو اس کے لئے یہ دہشت گرد گروہ نہیں بلکہ امریکا ذمہ دار ہوگا۔

ارجنٹائن کی صدر نے اسی طرح ولچر فنڈ کیس میں امریکی جج کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب تک اس قسم کی بکواس باتیں نہیں سنی تھیں اور ان پر دباؤ ڈالے جانے کا مقصد، ارجنٹائن کی کرنسی کی قیمت کو کم کرنا اور ان کی حکومت کی کامیابیوں کو نظر انداز کرنا ہے۔
.....

/169