2 اکتوبر 2014 - 16:25
حماس نے کی محمود عباس کے بیانات کی مذمت

تحریک حماس کے ترجمان نے نام نہاد خود مختار فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ کے بیانات کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان حسام بدران نے فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمود عباس کے بیانات قومی آشتی کےمنافی ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے حال ہی میں کہا ہے کہ جب تک ان کے پاس اقتدار ہے وہ اسرائیل مخالف انتفاضہ کی تشکیل کی اجازت نہیں دیں گے۔
حسام بدران نے مزید کہا کہ حماس اور الفتح تحریک کے درمیان طے پانے والے قومی آشتی سمجھوتے کے مطابق صیہونی دشمن کے خلاف تمام ممکنہ ذرائع اور طریقوں سے استقامت جائز ہے۔ حماس کے ترجمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مقبوضہ سرزمینوں میں کسی بھی وقت انتفاضہ کا آغاز ہو سکتا ہے، کہا کہ استقامت فلسطینیوں کا فطری حق ہے اور فلسطین میں انتفاضہ کی تشکیل کے لۓ محمود عباس یا کسی بھی دوسرے فرد کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲