اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دہشتگردی کے چار مختلف واقعات میں چھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔ پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کے بعد فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے ميں تیرہ افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین افراد چل بسے۔اس واقعے کے دو گھنٹے بعد ہی سریا ب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر دستی بم کے حملے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔جوائنٹ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے،جبکہ کانسی روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲