1 اکتوبر 2014 - 08:21
صہیونیوں کا فلسطینوین کے گھروں پر قبضہ

صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے بہت سے فلسطینیوں کے گھروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے منگل کے روز بیت المقدس کے مشرق میں فلسطینیوں کے 25 رہائشی مکانات پر قبضہ کرکے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے باہر کردیا۔اس رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونی کالونیوں کے باشندوں کا حملہ دونوں فریقوں میں جھڑپ کا سبب بھی بنا۔ رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نے بتایا کہ صیہونیوں نے فلسطینیوں کے گھروں کے تالے توڑ ڈالے اور زبردستی ان کے گھوں میں داخل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں نے جب صیہونیوں کو اپنے گھروں پر قبضہ کرنے سے روکا تو دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوئي۔

.......

/169