29 ستمبر 2014 - 07:21
یمن میں قومی فوج کے قیام کی خبریں

یمن کی تحریک انصار اللہ الحوثی کے ایک رکن نے مستقبل قریب میں اس ملک میں قومی فوج کے قیام کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیف اللہ الشامی نے کہا کہ صنعا کی مرکزی حکومت اور تحریک انصاراللہ الحوثی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یمن میں سیکورٹی انتظامات کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لئے طاقتور قومی فوج کی تشکیل کی جائے گی۔

سیف اللہ الشامی نے اس بات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہ یمن کی تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈر نئے معاہدے کے تناظر میں کوشش کریں گے، کہا کہ یمن کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس معاہدے کی تمام شقوں کو نافذ کرتے ہوئے ملک کے امن و استحکام کے لئے راہ ہموار کریں۔
واضح رہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ الحوثی نے گزشتہ ہفتے حکومت کے ساتھ سیاسی سمجھوتہ کرنے کے بعد اس حوالے سے سیکورٹی معاہدے پر ہفتے کو دستخط کیے۔ اس معاہدے میں احتجاج کو فوری طور روکنے، ہتھیار زمین پر رکھنے اور پورے ملک پر یمن کی حکومت کے کنٹرول جیسے موضوعات شامل ہیں۔
.......

/169