اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ دیالہ کی صوبائی کونسل کے رکن " عبدالخالق مدحت العزاوی" نے شہر بعقوبہ میں ڈھائی سو سے زیادہ گھرانوں کی اپنے گھروں میں واپس آنے کی خبر دی ہے ۔
العزاوی نے آج السومریہ سے گفتگو میں علاقے کے عوام اور قبائل کے مشترکہ آپریشن "دجلہ" کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ڈھائی سو سے زیادہ پناہ گزیں گھرانے بعقوبہ کے مختلف علاقوں میں اپنے گھروں میں واپس آگئے ہیں۔
دریں اثنا اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ عراق کے صوبہ بابل میں عراقی فوج نے عوامی مزاحمتی فورسز کے تعاون سے الحجیر کے علاقے میں کم از کم نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اسی طرح موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کے شمالی علاقے میں عراقی فوجیوں کے ہاتھوں دہشت گرد گروہ داعش کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲