اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجی انٹلیجنس ادارے کے سابق سربراہ شلومو گزیٹ نے غزہ پر اسرائیل کے پچاس روزہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری فوجی توانائی کے باوجود اسرائیل، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو شکست دینے میں ناکام و ناتواں رہا ہے۔ صیہونی حکومت کے اس سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف پچاس روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں اسرائیل کو کتنا نقصان پہنچا ہے اس کا اندازہ بعد میں ہوگا جو وقتی طور پر بتائے جانے والے نقصانات سے کہیں زیادہ ہوگا۔ شلومو گزیٹ نے جنگ غزہ کے سلسلے میں صیہونی حکام کی کارکردگی کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت، غزہ کے خلاف اپنی مسلط کردہ پچاس روزہ جنگ میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
.......
/169