اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میانمار کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کی دھمکی کے بعد اس گروہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میانمار کے سرحدی و سیکیورٹی امور کے وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں القاعدہ کی شاخ قائم کرنے کے بارے میں اس گروہ کی دھمکی کے بعدالقاعدہ کے افراد کا مقابلہ کرنے کے بارے میں پورے میانمار اور خاصطور سے یانگون میں مذہبی عمارتوں کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں کیمروں کے ذریعے سرحدی گذرگاہوں کو کنٹرول کئے جانے کے علاوہ، شہر میں سیکیورٹی فورسیز کا گشت بڑھانے جیسے امور شامل ہیں۔ میانمار کے سرحدی و سیکیورٹی امور کے وزیر نے اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد کی سرگرمیوں سے حکومت کو فوری طور پر باخبر کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲