اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تسلط سے آزادی کے حوالے سے اسکاٹ لینڈ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں آزادی پسندوں کی شکست اور عوام کا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے فیصلے کے ساتھ ہی گذشتہ رات سے اسکاٹ لینڈ کے دوسرے بڑے شہر میں صورت حال کشیدہ ہوگئی ہے اور اس شہر میں جھڑپوں کے اطلاعات ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حامی اور مخالفین کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے، اس رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حالات پولیس کے کنٹرول میں ہیں اور ہونے والی جھڑپوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے اسکاٹ لینڈ میں سلطنت برطانیہ سے علیحدگی کے لئے کرائے جانے والے ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نے برطانیہ کے ساتھ رہنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲