19 ستمبر 2014 - 17:22
افغان فوج اور طالبان کے جھڑپ، دسیوں طالبان ہلاک

افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران دسیوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ کے دوران دسیوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان میں کل، پولیس اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران میں بائیس طالبان ہلاک کردیئےگئے۔
صوبہ کنر کے پولیس سربراہ کے مطابق طالبان نے غازی آباد میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔
افغان وزارت داخلہ نے جمعرات کے دن اپنے بیان میں اعلان کیا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس ملک کے نو صوبوں میں کاروائي کی جس کے نتیجے میں پینتیس طالبان ہلاک کردیئےگئے۔
اس کاروائی  میں چار طالبان گرفتارکرليئےگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲