اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج داعش کے خلاف بعض مغربی و عربی ممالک کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے اتحاد میں ایران کی شمولیت کے لئے ڈینمارک کے وزیر خارجہ کی واضح درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی اس درخواست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے مسترد کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ اس دہشتگرد گروہ کے ساتھ مقابلہ کے لئے، داعش کو وجود میں لانے والوں کا اتحاد، اس سے پہلے کے علاقے کے مظلوم عوام کی سیکیورٹی اور امن و استحکام کی بحالی کے لئے قدم اٹھائے، صہیونی حکومت کے لئے پرامن سرحدوں کی فراہمی کی کوشش میں ہے۔ علی شمخانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشتگردی کے خلاف مہم کا حقیقی علمبردار قرار دیا اور کہا کہ دہشتگرد گروہوں کے مقابلے کے لئے عراق اور شام کی حکومتوں کے لئے ایران کی مدد و حمایتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲