اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صبرا و شتیلا کے المیۓ کی بتیسویں برسی کی مناسبت سے کہا ہے کہ ان دو فلسطینی کیمپوں پر وحشیانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان جاری کر کے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صبرا و شتیلا کیمپوں پر حملہ کر کے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والوں کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں مقدمہ چلا کر ان کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ صیہونی اپنے اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اور ایک بار پھر انھوں نے غزہ پٹی میں واقع حی الزیتون ، رفح ، الشجاعیہ اور خزاعہ علاقوں میں بدترین مظالم کا ارتکاب کیا ہے ۔واضح رہے کہ سنہ انیس سو بیاسی میں سولہ سے اٹھارہ ستمبر تک لبنان میں خانہ جنگی کے دوران لبنان کے فلانجسٹوں نے اس وقت کے لبنانی صدر اور فلانجسٹ پارٹی کے رہنما بشیر جمیل کے قتل کا بدلہ لینے کے بہانے صبرا وشتیلا نامی فلسطینی پناہ گزین کیمپوں پر تین دن تک حملے اور سیکڑوں فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف امریکہ کے اقدامات صرف دکھاوے کے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲