15 ستمبر 2014 - 13:43
پاکستان میں دہشتگردانہ حملہ

شمال مغربی پاکستان میں فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم حملہ اوروں نے پیر کے دن صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
جبکہ نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کو بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ابھی تک ان حملوں کی ذمہ داری کسی گروہ یا شخص نے قبول نہيں کی ہے۔

.......

/169