اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک چرچ کی عمارت گر جانے کے باعث کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ملک کی ہنگامی حالات کا مقابلہ کرنے والی ایجنسی کے کوارڈینیٹر ابراہیم فارینلوے نے بتایا کہ اب تک چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہيں اور ایک سوچوبیس افراد کو ملبے سے باہر نکالا جاچکا ہے۔ یہ دو منزلہ عمارت تھی جس پر کچہ منزلوں کو تعمیر کیا جارہا تھا۔
یہ نائجیریا کا بہت مشہور چرچ ہے اور یہاں بڑی تعداد میں سیاح بھی آتے ہیں۔
حکام کی جانب سے اب تک اس حادثے کی کوئی وجہ نہيں بتائي گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲