14 ستمبر 2014 - 17:38
پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم سات مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں کم سے کم سات مشتبہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ افغانستان اور پاکستان پر واقع پکتیا صوبے میں ہوا ہے۔ مرنے والوں میں طالبان کا ایک خود‎ ساختہ کمانڈر شامل بتایا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے پکتیا صوبے کے ایک گاؤں میں امریکی ڈرون سے کئی میزائل فائر کئےگئے۔ ذرائع کے مطابق مرنےوالوں کا تعلق ممنوعہ گروہ، بدر منصور سے ہے۔ ابھی تک افغان حکومت یا سی آئي اے کی جانب سے کوئي ردعمل سامنے نہيں آیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲