اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ترکمنستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف سے ملاقات میں باہمی تعلقات میں فروغ لانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات کے بعد صدر جناب حسن روحانی شہر دوشنبہ میں نوروز محل کی طرف روانہ ہوگئے جہاں شانگھائي تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہورہا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ واضح ہو کہ ایران شانگھائي تعاون تنظیم کا مبصر رکن ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲