12 ستمبر 2014 - 15:14
بان کی مون کی حیدرالعبادی سے ٹیلی فونی گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں عراق اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق کے نئے وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں عراق اور مشرق وسطی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ بان کی مون نے جمعرات کی شام عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونی گفتگو کی اور عراق میں امن و سلامتی کی برقراری کے لئے جاری کوشش کے حوالے سے اقوام متحدہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ عراق کے نئے وزیر اعظم نے بھی اس گفتگو میں ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور سیکیورٹی اور سیاسی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے، عراق کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عراق کو  دہشتگردی کے مقابلے کے لئے عالمی برادری کی حمایت کی اشد ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲