اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراقي فوج نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ صوبہ الانبار کے اسٹريٹجک علاقے پروانہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کراليا گيا ہے –
عراقي فوج کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس کاروائي ميں داعش کے کم سے کم ايک سو دہشت گردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے -
فوج کا کہنا ہے کہ اس کاروائي ميں جس ميں عراقي فضائيہ نے بھي فوج کي مدد کي، دسيوں دہشت گرد زخمي اور بھاري مقدار ميں ان کے فوجي ساز وسامان تباہ کردئے گئے –
اس درميان صوبہ ديالہ ميں پوليس کے سربراہ جميل الشمري نے بھي کہا ہےکہ فوج اور سيکورٹي فورس نے عوامي رضاکاروں کي مدد سے بعقوبہ کے مشرق ميں اسٹريٹجک اہميت کے حامل علاقے الصدور کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے ميں پاني کے ذخائراور ڈيم کو جس پر پچھلے دوہفتے سے دہشت گردوں نے قبضہ کررکھاتھا اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے –
دہشت گردوں نے گذشتہ ستائيس اگست سے الصدور ڈيم پر قبضہ کررکھا تھا اور علاقے کے باشندوں کے لئے پاني کي سپلائي بند کردي تھي –
مذکورہ پوليس عہديدار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ صوبہ ديالہ کے ديگر علاقے بھي آئندہ چند روز ميں د ہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے جائيں گے
ادھر صوبہ نينوا سے بھي خبرہے کہ عراقي فوج اور علاقے کے قبائل نے موصل کے قريب کے علاقوں اور شاہراہوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کي کوششوں کے تحت دسيوں دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے اس کاروائي ميں دہشت گردوں کي کئي گاڑياں بھي تباہ ہوگئي ہيں –
دوسري طرف عراقي سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے فضائيہ اور خفيہ اداروں کي مدد سے صوبہ بابل کے علاقے جرف الصخر ميں پچھلے چوبيس گھنٹے ميں چاليس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے –
اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے بہت سے ہتھيار اورگولہ بارود بھي سيکورٹي فورس کے ہاتھ لگے ہيں –
داعش کے خلاف عراقي فوج کي مسلسل کاميابيوں کے ساتھ ہي عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تکريت کے جنوب ميں واقع شہر الضلوعيہ ميں کار بم کا دھماکہ کرکے کم سے کم دس عراقي شہريوں کو جاں بحق کرديا-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ عراق کے نئے وزيراعظم حيدرالعبادي نے پارليمنٹ ميں کابينہ کے لئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے بلائے گئے اجلاس ميں اپني تقرير ميں کہاکہ عراق سے دہشت گردوں کا صفايا اور عراقي پناہ گزينوں کو ان کے گھروں کو واپس لانا ان کي حکومت کي اولين ترجيح ہے –
.....
/169