اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح نے آج تہران میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ غزہ کی کامیابی، تمام مسلمانوں، عربوں اور دنیا کے تمام حریت پسند انسانوں کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ اسرائیل کی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا تصور، خیال باطن ہے اور صہیونی حکومت اپنے تمام تر مظالم و جرائم کے باوجود، غزہ کی جنگ میں کامیاب نہیں ہوسکی اور اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل نہیں کرسکی ہے۔
.......
/169