اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے روسی اخبار فيدو موستي سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس پر مغرب نے نئی پابندیاں عائد کی تو ماسکو ان ممالک کے لئے اپنی فضائی سرحد بند کر دے گا۔
دمیتري میدویدیف نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں سے ہمارے تعلقات حقانیت پر مبنی ہیں اس لئے ہماری فضائی سرحدیں پروازوں کے لئے کھلی ہوئی ہیں اور اگر مغرب نے روس پر نئی پابندیاں عائد کی تو ہم جوابی کارروائی کے لئے مجبور ہیں۔
روسی وزیر اعظم نے کہا کہ ہوائی سرحد بند کرنے سے مغرب کی ہوائی کمپنیوں کو شدید نقصان ہوگا اور کچھ کمپنیاں تو ديواليہ ہو جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پابندی کبھی بھی یوکرین میں امن کے قیام کے خواب کو پورا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ کچھ لوگ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ روس کے ساتھیوں کو عقل سے کام لینا چاہئے اور ماسکو پر نئی پابندی لگانے کا خیال دل سے نکال دینا چاہئے۔
.......
/169