اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق عبدالحسیب صدیقی نے کہا کہ کابل میں ایک ٹریلر پکڑا گيا جس پر پندرہ ٹن دھماکہ خيز مادہ لدا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا دو افراد کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ عبدالحسیب دے دعوی کیا کہ پندرہ ٹن دھماکہ خيز مادے کی یہ کھیپ پاکستان کی انٹلجنس نے طالبان کے لئے بھیجی تھی۔ حکومت افغانستان نے اپنے ملک میں بدامنی کا ذمہ دار پاکستان کو قراردیا ہے جبکہ پاکستان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲