اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیٹوکی کے سینیٹر رانڈ پال نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے انتہاپسند علحیدگي پسندوں کی حمایت کے ساتھ شام میں دہشتگرد گروہ داعش کی تقویت کے لئے زمین ہموار کی ہے۔ فکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں امریکی سینیٹر نے کہا کہ شام اور عراق میں انتہاپسند گروہوں کی تسلط پسندانہ کارروائیوں کی ایک بڑی وجہ، امریکہ، سعودی عرب، ترکی، کویت اور قطر کی جانب سے ان دہشتگرد گروہوں کی بھرپور مالی اور لاجسٹک مدد و حمایت ہے۔ امریکی سینیٹر رانڈپال نے مزید کہا کہ وائٹ ہاؤس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی شام اور عراق میں دہشتگرد گروہوں کی حوصلہ افزائی ہوئي ہے اور امریکہ کے صدر اس کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲