7 ستمبر 2014 - 12:26
لبنان صہیونی حکومت کے خلاف شکایت کرے گا

لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے حکومت لبنان کی طرف سے اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنانی وزیر خارجہ جبران باسیل نے روزنامہ السفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کی بنا پر لبنان کی حکومت اقوام متحدہ میں، ضروری اطلاعات اکٹھا کرکے، صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ادھر حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقے عدلون میں جمعہ کے روز صیہونی حکومت کے ایک خفیہ ٹرانسمیٹر کا پتہ لگایا لیکن صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے  کے ذریعہ  اس ٹرانسمیٹر کو دھماکے سے اڑادیا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲