5 ستمبر 2014 - 18:09
یمن میں زبردست احتجاجی مظاہرے+ تصاویر

یمن کے عوام نے اپنے مطالبات کے حصول کے لئے آج دارالحکومت صنعا میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے عوام نے آج بروز جمعہ اس ملک کےوزیراعظم محمد سالم بشندوہ کی پالیسیوں کےخلاف بڑے پیمانے پراحتجاج کیا۔ قابل ذکر ہے کہ یمنی عوام گذشتہ کئی دنوں سے اس ملک کی صدارتی کمیٹی کے منصوبے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے اور اپنے قانونی مطالبات پورے کئے جانے پرتاکید کررہے ہیں۔ یمنی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں سے سبسیڈی ختم کئے جانے کا حکم واپس لیاجائے، موجودہ ناکارہ حکومت کو برخواست کیا جائے اور قومی مذاکرات کے نتائج پر عمل درآمدکیا جائے۔ حکومت یمن نے جولائی کے مہینے میں ایندھن کی قیمت تقریبا دوگنا کردی ہے جس سے عوامی غم وغصہ بھڑک اٹھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲