اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی المسلہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق خلف عبدالصمد نے آئندہ ہفتے عراق کی نئي حکوت کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی گروہ ایسی اہل اور شائستہ حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں جو عراق کی تعمیر نو اور اتحاد کے راستے پر قدم آگے بڑھاسکے۔ خلف عبدالصمد نے چالیس فیصد وزارتوں کے مطالبے پر مبنی نیشنل فورسز الائنس سے قومی یکجہتی اتحاد کے اختلاف رائے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کووزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ اپنے پاس رکھنے پر کوئي اصرار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲