3 ستمبر 2014 - 07:10
داعش نے دوسرے امریکی صحافی کا بھی سرقلم کردیا

دہشتگرد گروہ داعش نے ایک اور امریکی صحافی کی سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو تصاویر انٹرنیٹ پر ریلیز کردی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹرنیٹ ویب سائٹز کے مرکز رصد نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے امریکی صحافی جیمز فولی کے دو ہفتہ قبل سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو جاری کرنے بعد ایک اور امریکی صحافی کو قتل کردیا ہے اور آج اس دوسرے امریکی صحافی کے سرقلم کیئے جانے کی ویڈیو فلم انٹرنیٹ پر ریلیز کردی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی سٹلاف کو جون دو ہزار تیرہ کو شمالی شام سے داعش گروہ کے عناصر نے اغواء کیا تھا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس ویڈیو فلم کی تصدیق نہیں کی ہے۔ دہشتگرد گروہ داعش نے اس ویڈیو فلم میں دہمکی دی ہے کہ ان کی تحویل میں ایک برطانوی ڈیوڈ ھینس کو وہ بہت جلد موت کی سزا دینے والے ہیں۔

.......

/169