2 ستمبر 2014 - 11:58
شام کی نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام میں نئی حکومت کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابقمرضیہ افخم نے کہا کہ شام، تین برسوں سے بحران کا شکار رہا ہے اور اس ملک کے عوام کے اتحاد و یکجہتی اور فوج کی استقامت کی بدولت، دمشق نے غیرملکی حمایتی یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کا مقابلہ اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ شام میں نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ، قومی اتحاد و یکجہتی کے سایہ میں، ترقی و پیشرفت کی منازل طےہوں گے اور دمشق کی حکومت مسلط کردہ بحران پر مکمل طور پر قابو پالے گی۔

.......

/169