1 ستمبر 2014 - 15:37
ایرانی وزیر خارجہ برسلز پہنچ گئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف برسلز پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف برسلز پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وزير خارجہ آج بلجیئم کے اعلی حکام کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کی مدت میں 24 نومبر تک توسیع کے بعد جواد ظریف اور کتھرین اشٹائن کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

برسلز میں ایرانی وزير خارجہ اور اشٹائن کے درمیان گفتگو کتھیرن اشٹائن کی درخواست پر ہورہی ہے۔

.......

/169