اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے آج ایک بار پر اس ملک میں موجودہ سیاسی تعطل سے نکلنے کے لئے مذاکرات انجام دینے کی ضرورت پرتاکید کی اور تمام پارٹیوں سے مذاکرات انجام دینے کا مطالبہ کیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ بحران کوحل کرنا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر نے اس سے قبل لاہور کے قریب وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور بعض جماعتوں کی جانب سے ان کے استعفے کے مطالبے کی مخالفت کی تھی۔
.......
/169