اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو میں امریکہ کی جانب سے جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں کہ جس کا، گروپ پانچ جمع ایک سے بھی تعلق ہے اس گروپ کے دیگر اراکین کو اپنے رد عمل کا اظہار کرنا چاہئیے۔ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے بارے میں امریکہ کے اس اقدام نے امریکہ کے ناقابل اعتماد ہونے کو ثابت کردیا ہے ایران کی مذاکراتی ٹیم سے کہا ہے کہ وہ آیندہ ہونے والے مذاکرات میں اپنا اعتراض بیان کریں اور جنیوا معاہدے کے خلاف، ان پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرے، بروجردی نے کہا ہےکہ مجلس شورائے اسلامی کی قومی سلامی اور خارجہ پالیسی کمیشن، ایٹمی اور دیگر تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کے بارے میں امریکہ کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے سلسلے میں ہنگامی اجلاس تشکیل دے گا۔ امریکہ کے وزیر خزانہ نے جمعہ کی رات جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض شخصیات، کمپنیوں اور بعض ایرانی تیل بردار جہازوں کے خلاف پابندی کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ کی طرف ایسے وقت میں نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے کہ ستمبر دو ہزار چودہ میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان نئے دور کے مذاکرات ہونے والے ہیں۔
.......
/169