25 اگست 2014 - 07:28
فلسطینیوں کے حملے میں 6 اسرائیلی زخمی

غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں کم سے کم 6 صیہونی فوجی شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ٹی وی چینل-10 کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو اسلامی مزاحمی تحریک حماس کے مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ میں واقع عریض گزرگاہ پر اسرائیلی فوجیوں کو لے جا رہی ایک بس پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

دوسری طرف اسرائیل کے کچھ دوسرے ذرائع نے اس حملے میں ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اگرچہ حماس نے کہا ہے کہ اس حملے میں صیہونی حکومت کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور اسرائیل ان کی صحیح تعداد نہیں بتا رہا ہے۔ اس حملے کے بعد، صیہونی حکومت نے عریض پاس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

.......

/169